توڑپھوڑ کیس میں پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کی عبوری ضمانت منظور

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے فریقین کو نوٹس جاری کردئیے


ویب ڈیسک September 25, 2024
زرتاج گل کیخلاف تھانہ سنگجانی میں توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج ہے:فوٹو:فائل

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے 26 نمبر چنگی توڑپھوڑ کیس میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی رہنما و رکن قومی اسمبلی زرتاج گل کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا۔

رہنما پی ٹی آئی زررتاج گل اپنے وکلاء کے ہمراہ اےٹی سی جج ابو الحسنات ذوالقرنین کی عدالت پیش ہوئیں اور درخواست ضمانت قبل از گرفتاری دائر کی۔دلائل کے بعدعدالت نے 30 ہزار کے مچلکوں کی عوض یکم اکتوبر تک زرتاج گل کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔عدالت نے آئندہ سماعت کے لیے فریقین کو نوٹس جاری کرکے دلائل طلب کرلیے ہیں۔ زرتاج گل کے خلاف تھانہ سنگجانی میں توڑپھوڑ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں