بھوت شارک‘ کی ایک نئی نسل دریافت

ویب ڈیسک  بدھ 25 ستمبر 2024
[فائل-فوٹو]

[فائل-فوٹو]

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ میں سائنس دانوں نے “بھوت شارک” کی ایک نئی نسل دریافت کی ہے۔

یہ مچھلی کی ایک قسم ہے جو بحر الکاہل میں اپنے شکار کو ایک میل سے بھی زیادہ نیچے تک لے جاتی ہے۔

ویلنگٹن میں قائم نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف واٹر اینڈ ایٹموسفیرک ریسرچ کے سائنسدانوں کے مطابق، آسٹریلیائی تنگ ناک والی یہ بھوت شارک آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے گہرے پانیوں میں پائی جاتی ہے۔

بحر الکاہل کے ایک علاقے چیتھم رائز میں تحقیق کے دوران دریافت ہوئی جو نیوزی لینڈ کے جنوبی جزیرے کے قریب مشرق میں تقریباً 1000 کلومیٹر (621 میل) تک پھیلا ہوا ہے۔

بھوت شارک جو کہ chimaeras کے نام سے بھی جانی جاتی ہیں، شارک اور رے فِش سے تعلق رکھتی ہیں لیکن یہ مچھلیوں کے ایک گروپ کا حصہ ہیں جن کے کنکال مکمل طور پر کارٹلیج سے بنے ہوتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔