ملک بھر میں رمضان المبارک کے دوران بجلی کا بحران بد سے بد ترہوگیا

حکومتی اعلان کے باوجود رمضان المبارک میں سحرو افطار اور تراویح کے دوران بدترین لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔


ویب ڈیسک July 14, 2014
بجلی کی پیداوار 14 ہزار میگاواٹ جبکہ طلب 19 ہزار میگاواٹ سے بھی تجاوز کرگئی,ذرائع این ٹی ڈی سی ہے۔ذرائع،

FAISALABAD: ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال میں ساڑھے پانچ ہزار میگا واٹ سے تجاوز کرگیا ہے جس کے باعث کراچی سمیت کئی شہروں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18 گھنٹے تک جا پہنچا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک بھر میں گرمی کی شدید لہر کے باعث بجلی کا شارٹ فال میں ساڑھے پانچ ہزار میگا واٹ تک جا پہنچا ہے جس کے باعث مختلف شہروں میں 18 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ بجلی فراہم کرنے والی نیشل ٹرانسمیشن ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کے ذرائع کا کہنا ہے کہ شارٹ فال میں اضافہ گرمی میں بجلی کی طلب بڑھنے سے ہوا جبکہ اس وقت بجلی کی پیداوار 14 ہزار میگاواٹ جبکہ طلب 19 ہزار میگاواٹ سے بھی تجاوز کرگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق سسٹم بچانے کے لیے ایک سے دو گھنٹے مسلسل بجلی بند رکھنا ضروری ہے۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ رمضان المبارک میں سحرو افطار اور تراویح کے دوران لوڈشیڈنگ نہیں جائے گی جب کہ اس کے برعکس ملک کے مختلف شہروں میں 18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس کے بعد وزیرپانی بجلی خواجہ آصف نے بھی بد ترین بجلی بحران پر قوم سے معذرت کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |