پاکستان کسٹمز نے میرجوانہ پلانٹ کی پارسل کے ذریعے پاکستان اسگلنگ ناکام بنا دی

ضبط شدہ میرجوانہ پلانٹ کا وزن نصف کلوگرام جبکہ اس کی مالیت 25لاکھ روپے ہے


Staff Reporter September 25, 2024
فوٹو- فائل

پاکستان کسٹمز جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کلکٹریٹ کی جانب سے انٹرنیشنل میل آفس کراچی میں ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران پارسل کے ذریعے میرجوانہ پلانٹ پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

ایڈیشنل کلکٹر کسٹمز فیصل خان نے ایکسپریس کو بتایا کہ میرجوانہ پلانٹ بینکاک تھائی لینڈ سے خیابان بدر کراچی کے مسٹر جیمز کے نام پر بھیجا گیا تھا۔

پارسل میں میرجوانہ پلانٹ کی موجودگی کا انکشاف ہوا جس کا وزن نصف کلوگرام ہے جبکہ اس پلانٹ کی مالیت 25لاکھ روپے ہے۔

فیصل خان نے بتایا متعلقہ حکام میرجوانہ پلانٹ کی پاکستان میں اسمگل کرنے میں ملوث عناصر کی شناخت اور گرفتاری کی کوششیں کررہے ہیں اور ضبط شدہ میرجوانہ پلانٹ کا فرانزک تجزیہ بھی کیا جارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں