ورون دھون کا ’مہنگا ترین ناشتہ‘ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا

ویب ڈیسک  بدھ 25 ستمبر 2024
فوٹو : فائل

فوٹو : فائل

 ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار ورون دھون نے حال ہی میں انسٹاگرام اسٹوری پر اپنے ناشتے کی ایک مختصر ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے پیاز کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر مزاحیہ انداز میں تبصرہ کیا ہے۔

ویڈیو میں ورون دھون نے اپنے ناشتے میں پوہا اور کٹے ہوئے پیاز کو اس وقت کی سب سے مہنگی ترین چیز قرار دیا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ورون دھون بھارتی روایتی اور سادہ ڈش پوہا کھا رہے ہیں، جس کے ساتھ کٹی ہوئی پیاز بھی رکھی ہوئی ہے۔

nora faafgfdsadadfsadfddffdfdfsd

بھارت میں حالیہ دنوں میں پیاز کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں جس کے باعث عوام کے ساتھ بالی ووڈ اداکار بھی پریشان نظر آ رہے ہیں۔

حکومت ناسک، دہلی، ناگپور اور سورت جیسے شہروں میں قیمتوں کو کنٹرول کرنے کی بھرپور کوششیں کر رہی ہے مگر پیاز کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔