چینی نوجوان ’ خون ‘ پینے کے جنون میں مبتلا ہوگئے

عام دکانوں کے علاوہ یہ خوں رنگ انرجی ڈرنکس آن لائن بھی خریدے جاسکتے ہیں۔


غ۔ع July 15, 2014
عام دکانوں کے علاوہ یہ خوں رنگ انرجی ڈرنکس آن لائن بھی خریدے جاسکتے ہیں۔۔ فوٹو : فائل

فلموں میں آپ نے ڈریکولا اور دوسری خوں آشام مخلوق کو خون پیتے ہوئے ضرور دیکھا ہوگا مگر چین میں یہ منظر اب گلی کوچوں میں بھی نظر آنے لگے ہیں۔

نہیں ! آپ غلط سمجھے، چین پر ڈریکولا اور اس کے ساتھیوں نے یلغار نہیں کی بلکہ یہ چینی نوجوان ہی ہیں جو ویمپائرز یعنی خوں آشام مخلوق کی تقلید کرنے لگے ہیں۔ ان میں ' خون ' پینے کا رجحان تیزی سے مقبول ہورہا ہے۔ اس کا آغاز چند برس قبل ہوا تھا، مگر امریکی ٹیلی ویژن ڈرامے '' دی ویمپائزڈائریز'' کا پانچواں سیزن شروع ہوتے ہی چینی نوجوان خون پینے کے جنون میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

دراصل یہ حقیقی خون نہیں ہوتا بلکہ خوں رنگ انرجی ڈرنکس ہوتے ہیں جنھیں ' بلڈ بیگ' جیسی تھیلیوں میں پیک کرکے فروخت کیا جاتا ہے۔ ملک بھر بالخصوص شہری علاقوں میں ان تھیلیوں کی فروخت عروج پر ہے۔ عام دکانوں کے علاوہ یہ خوں رنگ انرجی ڈرنکس آن لائن بھی خریدے جاسکتے ہیں۔



'' د ی ویمپائر ڈائریز'' کی بے پناہ مقبولیت کے پیش نظر مختلف شہروں میں ایسے کیفے کھل گئے ہیں جن کی تزئین و آرائش میں ویمپائرز کا مخصوص ماحول جھلکتا ہے۔ چند روز قبل ایک ایسا ہی کیفے صوبہ لیاؤننگ کے شہر شین یانگ میں کھولا گیا ہے۔ کیفے کا عملہ ڈاکٹر اور نرسوں کے بھیس میں نوجوان گاہکوں کو مختلف گروپوں کا ' خون ' پیش کرتا ہے۔ کیفے کے اندر وہی ماحول پیدا کیا گیا ہے جو'' دی ویمپائر ڈائریز'' میں نظر آتا ہے۔

خون کے بیگ جیسی تھیلیوں میں بند انرجی ڈرنکس منرل واٹر، کافی وہائٹ وائن وغیرہ پر مشتمل ہوتے ہیں۔ ایسے ہی ایک کافی ہاؤس کے مینیجر 43 سالہHsin Hsia کا کہنا ہے کہ چینی نوجوانوں میں '' دی ویمپائر ڈائریز'' بے انتہا مقبول ہے اور وہ اس پروگرام کے کرداروں جیسا طرززندگی اختیار کرنے کے شوق میں مرے جارہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں