پاکستان بار کونسل حکومتی آئینی پیکج پر 2 اکتوبر کو فیصلہ کرے گی

پاکستان بار کونسل کا اجلاس، آئینی پیکج اور حکومت کے ترمیمی مسودے پر تفصیلی غور


ویب ڈیسک September 25, 2024
فوٹو فائل

پاکستان بار کونسل نے حکومت کے آئینی پیکج اور اہم ترامیم کے معاملے پر حتمی فیصلہ دو اکتوبر کو جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومتی آئینی پیکج پر غور کیلیے پاکستان بار کونسل کا اہم اجلاس ہوا، جس میں وائس چیرمین پاکستان بار کونسل سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی جبکہ ممبر بار کونسل ریاضت علی سحر نے اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس میں امجد شاہ ،حسن رضا پاشا،طارق آفریدی، ممبران خوشدل خان اور ہارون الرشید بھی شریک ہوئے۔ اعلامیے کے مطابق اجلاس میں حکومتی ترامیم مسودے کی ہر شق کا جائزہ لیا گیا جبکہ حکومتی مسودہ میں ترامیم کو بھی زیر غور لایا گیا۔

پاکستان بار کونسل کا کہنا ہے کہ ترامیم کے حوالے سے حتمی فیصلہ 2 اکتوبر کے اجلاس میں کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں