پاکستان نے شہریوں کو لبنان سفر سے روک دیا موجود شہریوں کو محفوظ مقام پر منتقلی کی ہدایت

لبنان میں موجود پاکستانی شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی تجویز دی گئی ہے


ویب ڈیسک September 25, 2024
دفترخارجہ کی جانب سے ایڈوائزری جاری کردی گئی—فوٹو: فائل

حکومت نے پاکستانی شہریوں کو لبنان کا سفر نہ کرنے پر زور دیتے ہوئے جاری ٹریول ایڈوائزری میں وہاں موجود پاکستانیوں کو انتہائی احتیاط کا مظاہرہ کرنے اور محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی ہے۔

ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کے دفتر سے ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے اور اس میں کہا گیا کہ لبنان میں ہونے والے حالیہ حملوں کے پیش نظر پاکستانی شہریوں کو سختی سے تجویز دی جاتی ہے کہ وہ اگلے نوٹس تک لبنان کا سفر نہ کریں۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ لبنان میں اس وقت موجود پاکستانیوں کو ہدایت کی گئی ہے کمرشل پروازوں کے ذریعے بیرون ملک کا سفر کریں جو اس وقت وہاں دستیاب ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ جو لوگ کسی وجہ سے لبنان نہیں چھوڑ سکتے انہیں تجویز دی جاتی ہے کہ انتہائی احتیاط کا مظاہرہ کریں اور محفوظ مقامات پر منتقل ہوجائیں۔

ترجمان دفترخارجہ نے بتایا کہ لبنان میں موجود پاکستانیوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ بیروت میں پاکستانی سفارت خانے سے بدستور رابطے میں رہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں