- کراچی میں دوست کے ساتھ جانے والا نوجوان فائرنگ سے جاں بحق
- کراچی؛ عدالت نے اے این ایف افسر کے ورانٹ گرفتاری جاری کر دیے
- اسرائیلی حملوں میں لیڈرز کی شہادت سے حزب اللہ کمزور نہیں ہوگی، خامنہ ای
- کراچی؛ گھگھر پھاٹک کے قریب ٹرین کی ٹکر سے 2 خواتین جاں بحق
- امریکی خاتون کی متنازع پوڈ میں خودکشی، متعدد گرفتاریاں
- غزہ مظالم: اسرائیلی وزیراعظم کی گرفتاری کیلیے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر
- بلوچستان میں رواں سال پولیو کا 15 واں کیس رپورٹ
- امریکی صدارتی امیدوار کملا ہیرس کے انتخابی مہم آفس پر فائرنگ
- شادی شدہ خاتون سے اجتماعی زیادتی کرنے والا تیسرا ملزم بھی گرفتار
- کراچی؛ انٹرپری میڈیکل کے نتائج کا اعلان، تینوں پوزیشنیں طالبات کے نام
- وزیراعظم کا 7 ارب ڈالر کے آئی ایم ایف پیکج کی منظوری پر اطمینان کا اظہار
- ایم کیو ایم پاکستان کا کراچی سمیت سندھ بھر میں ڈاکوؤں کیخلاف گرینڈ آپریشن کا مطالبہ
- کراچی: فائرنگ کے واقعات میں کمسن بچی سمیت 2 افراد زخمی
- پاکستان نے شہریوں کو لبنان سفر سے روک دیا، موجود شہریوں کو محفوظ مقام پر منتقلی کی ہدایت
- آئی ایم ایف نے پاکستان کیلیے 7 ارب ڈالر قرض پروگرام کی منظوری دے دی
- وفاقی حکومت کا کمرشل بینکوں سے 40 کھرب روپے قرض لینے کا انکشاف
- منی بجٹ نہیں لایا جارہا، ایف بی آر
- پاکستان میں کپاس اور شوگر انڈسٹری میں ایکسپورٹ بڑھائی جا سکتی ہیں، گورنر پنجاب
- ہفتہ طلبا؛ جامعہ کراچی میں سائیکل ریلی کا انعقاد
- ملازمت میں توسیع مفادات کے بجائے ضرورت کی بنیاد پر ہونی چاہیے، مولانا فضل الرحمان
ایم کیو ایم پاکستان کا کراچی سمیت سندھ بھر میں ڈاکوؤں کیخلاف گرینڈ آپریشن کا مطالبہ
کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکین اسمبلی نے کورنگی کے علاقے بلال چورنگی میں ڈکیتی کے دوران باپ کے جاں بحق اور بیٹے کے زخمی ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
اراکین اسمبلی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس شہر میں ایک اور انسان کو اسکے بیٹے کے سامنے قتل کردیا گیا، کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے، کراچی سے کشمور تک ڈاکوؤں کی یلغار ہے۔
ایم کیو ایم رہنماؤں نے کہا کہ پچھلے کئی سالوں سے اس شہر میں اس طرح کی وارداتوں میں ماؤں سے ان کے لال چھین لیے جاتے ہیں جبکہ سندھ کی نا اہل حکومت کے لگائے گئے افسران خاموش تماشائی بن کر شہر پر غیر مقامی لوگوں کی پشت پناہی کر کے وارداتیں کر واکر ان سے حصہ لینے میں مصروف ہیں۔
اراکین نے مزید کہا کہ غیر مقامی ڈاکوؤں کی جانب سے کی جانے والی ان وارداتوں پر غیر مقامی پولیس اور اس صوبے کے حکمران قابو پانے میں مکمل ناکام ہو چکے ہیں۔
اراکین اسمبلی نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ جاں بحق اور زخمی ہونے والے اور ان کے اہل خانہ کی دادرسی کی جائے اور کراچی سمیت صوبے بھر میں ایک گرینڈ آپریشن کیا جائے اور اس طرح کی وارداتوں میں ملوث شرپسندوں اور ان کے سہولت کاروں کےخلاف سخت کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ان کا صفایا کیا جائے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔