شادی شدہ خاتون سے اجتماعی زیادتی کرنے والا تیسرا ملزم بھی گرفتار

پولیس نے گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا


سید مشرف شاہ September 25, 2024
فوٹو ایکسپریس

پنجاب پولیس نے خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کرنے والے تیسرے ملزم کو بھی گرفتار کرلیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے تھانہ کاہنہ چوکی لکھوکی کے علاقے میں تین ملزمان نے شادی شدہ خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا، جس پر متاثرہ کے شوہر نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرایا۔

مزید پڑھیں: لاہور؛ شادی شدہ خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزمان گرفتار

پولیس نے متاثرہ خاتون کے شوہر آصف کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تین نامزد دو ملزمان کو گرفتار کیا جن کی شناخت ذوالفقار علی، افضال ناموں سے ہوئی، گرفتار ملزمان کی شناخت پر پولیس نے تیسرے ملزم امانت علی کو بھی گرفتار کرلیا۔

پولیس نے گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں