کویت کے ساتھ دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط کرنے کیلئے پرعزم ہیں وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد سے ملاقات کی اور باہمی تعاون بڑھانے کا اعادہ کیا


ویب ڈیسک September 25, 2024
کویت کے ولی عہد شیخ صباح سے وزیراعظم شہباز شریف نے ملاقات کی—فوٹو: اے پی پی

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور کویت کے درمیان برادرانہ اور دوستانہ تعلقات قائم ہیں اور ہم کویت کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے لیے پر عزم ہے۔

سرکاری خبر ایجنسی اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس کے موقع پر کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد الحمد المبارک الصباح سے ملاقات کی۔

وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ برادرانہ اور دوستانہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے اپنے عزم کا اظہار کیا۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں بشمول سیاسی، اقتصادی اور دفاعی شعبوں میں تعاون اور عوامی اور سماجی تبادلے بڑھانے کے حوالے سے گفتگو کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے تحت کویت اور پاکستان کے درمیان اقتصادی روابط اور سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے عمل درآمد کے عزم کا اظہار کیا۔

اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ملاقات کے دوران دوطرفہ اور باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر تعاون بڑھانے کا بھی اعادہ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں