اماراتی قونصل جنرل کے بیٹے کی شادی میں سندھ حکومت کی اعلیٰ شخصیات کی شرکت

وزیراعلیٰ سندھ ودیگر مہمانوں کی شادی میں شرکت کو بہت عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، بخیت عتیق الرومیتی


September 26, 2024
فوٹو: ایکسپریس ویب

متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی کے بیٹے محمد بخیت کی یو اے ای میں ہونے والی شادی میں سندھ حکومت کی اعلیٰ شخصیات نے شرکت کی۔

کراچی میں متعین اماراتی قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی کے بیٹے محمد بخیت کی شادی ابوظبی میں ہوئی جس میں پاکستان اور یو اے ای کے بہترین تعلقات نظرآئے، شادی کی تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن، وزیر توانائی سندھ ناصر حسین شاہ نے شرکت کی۔

تقریب میں دبئی میں مقیم سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان، اداکار جاوید شیخ اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے صاحبزادے نے بھی خصوصی شرکت کی۔

شادی کی تقریب میں عرب کا روایتی انداز دیکھنے میں آیا، مہمانوں کی تواضح قہوے سے کی گئی۔ اس موقع پر قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی دوستی مثالی ہے۔

بخیت عتیق الرومیتی نے کہا کہ دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے سے اور ان کی ثقافت سے محبت کرتے ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ اور دیگر مہمانوں کی شادی میں شرکت کو بہت عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، یو اے ای حکومت پاکستان کے ہر مشکل وقت میں ساتھ کھڑی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں