سبی میں گھر پر نامعلوم افراد کے دستی بم حملے میں بچہ جاں بحق 6 زخمی

گھر پر ہینڈ گرینڈ پھینک کر بدترین دہشت گردی کی گئی، یہ بلوچ روایات کے خلاف ہے، ترجمان بلوچستان حکومت

(فوٹو : فائل)

بلوچستان کے علاقے سبی میں گھر پر نامعلوم افراد کی جانب سے پھینکا گیا دستی بم دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سبی میں بس اڈے کے قریب ایک گھر پر نامعلوم افراد نے دستی بم پھینکا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق اور زخمی ہوئے۔


پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کیے جبکہ بچے کی لاش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

اُدھر ترجمان بلوچستان حکومت نے سبی میں ہینڈ گرینڈ دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے معصوم بچے کی شہادت اور دیگر کے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ قابل مذمت اور بلوچی روایات کے منافی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ اسلامی تعلیمات اور بلوچستان کی روایات میں بچوں اور خواتین کو نشانہ بنانا بزدلی ہے۔

ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا کہ گھر پر ہینڈ گرینڈ پھینک کر بدترین دہشت گردی کی گئی۔
Load Next Story