بینظیر قتل کیس12 اپیلوں کی سماعت ملتوی سی پی او کے جواب کی درخواست مسترد

عدالت نے قرار دیا پہلے تمام ملزمان کی حاضری مکمل کی جائے گی، اس کے بعد کیس اپیلوں کو سنا جائے گا

(فوٹو: فائل)

ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جج جسٹس مرزا وقاص روف اور جسٹس چوہدری عبدالعزیز پر مشتمل ڈویژن بنچ نے بینظیر بھٹو قتل کیس میں صدر مملکت آصف زرداری،ایف آئی اے ملزمان کی 12 اپیلوں کی سماعت ایک بار پھر غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔


مقدمہ کے بری ملزم رفاقت حسین کی مبینہ گرفتاری پر سی پی او کے جواب کی درخواست مسترد کر دی اور جاری وارنٹ گرفتاری پر مکمل عملدرآمد رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

عدالت نے قرار دیا پہلے تمام ملزمان کی حاضری مکمل کی جائے گی، اس کے بعد کیس اپیلوں کو سنا جائے گا۔
Load Next Story