پاکستان کی معیشت درست سمت میں جا رہی ہے ڈائریکٹر آئی ایم ایف

پاکستان نے اصلاحات کیں جس کے باعث معیشت میں بہتری آئی، منیجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا


ویب ڈیسک September 26, 2024
آئی ایم ایف ڈائریکٹر نے قرض منظوری پر پاکستان کی حکومت اور عوام کو مبارک باد دی:فوٹو:فائل

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) کی مینجنگ ڈائریکٹرکرسٹالینا جارجیوا کا کہنا ہے کہ پاکستان کی معیشت درست سمت میں جارہی ہے۔

آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے پاکستان کیلئے قرض پروگرام کی منظوری پر حکومت اورپاکستانی عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پاکستان امیروں سے ٹیکس لے کر غریبوں کی مدد کررہی ہے۔

کرسٹینا جارجیوا کا بیان میں مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت درست سمت جارہی ہے۔ حکومت پاکستان امیروں سے ٹیکس لے رہی ہے اور غریبوں کی مدد کی جارہی ہے جبکہ معاشی ترقی میں اضافہ ہو رہا ہے۔پاکستان میں مہنگائی میں کمی ہورہی ہے۔ پاکستان نے اصلاحات کی ہیں جس کے باعث معیشت بہتر ہوگئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں