راولپنڈی ڈینگی کے باعث ایک اور مریض چل بسا تعداد 5ہوگئی

خاتون کو 20 ستمبر کو بے نظیر بھٹو اسپتال کے ڈینگی وارڈ میں داخل کیا گیا تھا


ویب ڈیسک September 26, 2024
(فوٹو: فائل)

راولپنڈی میں ڈینگی کے باعث 45 سالہ خاتون دوران علاج دم توڑ گئی۔

خاتون کو 20 ستمبر کو بے نظیر بھٹو اسپتال کے ڈینگی وارڈ میں داخل کیا گیا تھا، خاتون کی ٹیسٹ رپورٹس میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی تھی۔ خاتون کنٹونمنٹ علاقے کے مصریال روڈ کی رہائشی تھی۔

ذرائع محکمہ صحت کے مطابق ڈینگی کا شکار ہو کر جاں بحق ہونے والوں کی تعداد پانچ ہوگئی۔

راولپنڈی میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 110 افراد میں ڈینگی پازیٹیو ہونے کی تصدیق ہوئی جبکہ اسپتالوں میں زیر علاج ڈینگی پازٹیو کے مریضوں کی تعداد 185 ہوگئی۔

محکمہ صحت کے مطابق اب تک ڈینگی سے متاثرہ کنفرم مریضوں کی تعداد 960 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ 20 گھنٹوں میں ڈینگی کے 54 مریض پوٹھوہار ٹاؤن اور 9 میونسپل کارپوریشن علاقوں سے آئے، راولپنڈی کنٹونمنٹ 17 اور پوٹھوہار رولر سے 15 مریض میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔ چکلالہ کنٹونمنٹ سے 5 اور کلرسیداں سے 4 مریض آئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں