نشے میں دھت پولیس اہلکار کی شہری کو سنگین نتائج کی دھمکیاں

ویب ڈیسک  جمعرات 26 ستمبر 2024
پولیس ملازم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا (فوٹو : فائل)

پولیس ملازم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا (فوٹو : فائل)

راولپنڈی کے تھانہ روات کے علاقے میں شراب کے نشے میں دھت پولیس ملازم نے شہری کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے لگا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شراب کے نشے میں دھت پولیس ملازم کی شہری کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں، روات پولیس نے اپنے ملازم خالد محمود کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ پولیس ملازم خالد محمود نشے کی حالت میں راستہ روک کر بدتمزی کی، ملازم کو نشےکی حالت میں دیکھا تو جان چھڑا کر گھر چلا گیا۔

مدعی مقدمہ کا کہنا ہےکہ خالد محمود گھر کے دروازے پر آیا فائرنگ کرکے سنگین دھمکیاں دینے لگا، پولیس ملازم کا وطیرہ بن چکا شراب پی کر بزرگوں بچوں و راہ چلتے افراد کو دھمکیاں دیتا ہے۔

مدعی نے مزید کہا کہ اس سے قبل بھی پولیس ایمرجنسی 15 پر شکایات کرچکے لیکن اس کے خلاف کارروائی نہیں کی جاتی، پنجاب پولیس میں ایسے عناصر محکمے کیلئے سیاہ دھبہ ہیں۔

دوسری جانب مدعی نے پولیس سے تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔