
سی ٹی ڈی سندھ نے ضلع کیماڑی کے علاقے حب ریورروڈ پرواقع یوسف گوٹھ بس اسٹاپ پرانٹیلی جنس بیس کارروائی کرتے ہوئےملزم عرفان محمد ولد اکبرکو گرفتارکرکے اس کے قبضے سےغیر قانونی اسلحے سے بھرا کٹ بیگ برآمد کرلیا۔
گرفتارملزم کوغیر قانونی اسلحہ منتقل کرتے ہوئے گرفتارکیا گیا، جس کے قبضے سے برآمد کٹ بیگ سے 5 شارٹ گن ، 3 رائفل اور 2 تیس بور پستول بر آمد ہوئے۔
ملزم کی نشاندھی پرلانڈھی اور قائد آباد کے علاقے میں چھاپہ مارٹیمیں روانہ کردی گئیں ہیں،ترجمان کے مطابق گرفتارملزم نے برآمد اسلحہ ایک نجی سیکیورٹی کمپنی سے چوری کیا تھا جس کا مقدمہ گزری تھانے میں درج ہے۔
ملزم کا تعلق صوبہ کے پی کے سے ہے اور وہ شہر کی مختلف سیکیورٹی کمپنیوں میں بطور سیکیورٹی گارڈ ملازمت کرچکا ہے۔گرفتار ملزم کے خلاف سی ٹی ڈی تھانے میں غیرقانونی اسلحے کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
گرفتارملزم نے برآمد اسلحہ ایک نجی سیکیورٹی کمپنی سے چوری کیا تھا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔