اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری
ڈینگی وبا کے خطرات کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی سمیت بڑے شہروں میں زیادہ ہیں
ڈینگی بخار میں واضح اضافہ سامنے آنے پر محکمہ موسمیات نے ڈینگی الرٹ جاری کر دیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کے بعد ڈینگی وبا میں واضح اضافہ ہوا ہے اور ستمبر سے شروع ہونے والے ڈینگی کیسز اکتوبر میں بڑھنے کا خدشہ ہے۔
ملک کے بڑے شہروں میں ڈینگی وبا کے خطرات زیادہ ہیں جن کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، فیصل آباد، سیالکوٹ، ملتان، حیدرآباد اور لاڑکانہ شامل ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 10 سال سے اس وباء نے شہریوں کی صحت کو متاثر کیا ہے، طلوع آفتاب کے 2 گھنٹے بعد اور غروب آفتاب سے 2 گھنٹے قبل ڈینگی کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے جبکہ درجہ حرارت 16 ڈگری سے کم ہونے پر ڈینگی میں واضح کمی آتی ہے۔
ڈینگی کی روک تھام کے لیے اسٹیک ہولڈرز نیشنل ہیلتھ ایجنسی اور ڈینگی کنٹرول سینٹرز کو فعال کردار ادا کرنا ہوگا۔