کامران غلام کو انگلینڈ کے خلاف اسکواڈ سے کیوں ڈراپ کیا گیا فینز سیخ پَا

ہیڈکوچ جیسن گلیسپی نے لب کشائی کردی


ویب ڈیسک September 26, 2024
ہیڈکوچ جیسن گلیسپی نے لب کشائی کردی (فوٹو: ایکسپریس ویب)

ریڈ بال فارمیٹ کے ہیڈکوچ جیسن گلیسپی نے ڈرمیسٹک پرفارمر کامران غلام کو انگلینڈ کے خلاف اسکواڈ سے ڈراپ کرنے پر لب کشائی کردی۔

چیمپئینز ون ڈے کپ میں اسٹارز کی موجودگی کے باوجود رنز کے انبار لگانے والے کامران غلام بنگلادیش کیخلاف ہوم سیریز میں اسکواڈ کا حصہ تھے تاہم گزشتہ دنوں انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں انہیں اسکواڈ سے ڈراپ کردیا گیا۔

چیمپئینز کپ کے دوران کمنٹری کرتے ہوئے سلمان بٹ نے ہیڈکوچ جیسن گلیسپی سے سوال کیا کہ مسلسل پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے کے باوجود کامران غلام کو اسکواڈ سے کیوں ڈراپ کیا گیا؟۔

مزید پڑھیں: "چیمپئینز کپ کا فائدہ کیا، پرفارمرز کو اسکواڈ کا حصہ ہی نہ بنایا گیا"

جس پر جیسن گلیسپی نے جواب دیا کہ میں نے انہیں [کامران غلام] کو ڈارون میں پاکستان شاہینز کے ساتھ پرفارم کرتے ہوئے دیکھا ہے، انکی پرفارمنس قابلِ تعریف ہے لیکن انگلینڈ کے خلاف سیریز میں موجودہ اسکواڈ پر اعتماد کرنا چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیں: انگلینڈ کیخلاف سیریز؛ بڑی تبدیلیوں کا اشارہ مل گیا

ہیڈکوچ نے ڈومیسٹک پرفارمر کو چیمپئینز ون ڈے کپ اور پریذیڈنٹ کپ میں اپنی ٹیموں کی نمائندگی جاری رکھنے کا مشورہ دیا۔

مزید پڑھیں: پاک انگلینڈ سیریز؛ قومی ٹیم کا اعلان ہوگیا

دوسری جانب مسلسل نظر انداز کیے جانے پر مداحوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی سلیکشن کمیٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے فیصلے کھلاڑیوں کو مورال توڑنے کیلئے کیے جارہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں