شاہ رخ خان کی ائیرپورٹ آمد فین کے دھکے سے گرتے گرتے بچے ویڈیو وائرل

شاہ رخ خان نے فوری خود کو سنبھالا اور ائیرپورٹ کے اندر چلے گئے، رپورٹ


ویب ڈیسک September 26, 2024
ائیرپورٹ پر شاہ رخ خان کو دیکھ کر مداحوں نے شاہ رخ شاہ رخ کے نعرے لگائے:فوٹو:اسکرین گریب

بالی ووڈ کے میگا اسٹار شاہ رخ خان ممبئی ائیرپورٹ پر خاتون فین کے دھکے سے گرتے گرتے بچ گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان ابوظہبی جانے کے لیے ممبئی ائیرپورٹ پہنچے تو مداحوں نے انہیں گھیر لیا اور شاہ رخ شاہ رخ کے نعرے لگائے۔ شاہ رخ خان اپنی گاڑی سے اترے تو مداحوں نے ان کے قریب آکر تصویریں اور ویڈیوز بنانے کی کوشش کی۔

شاہ رخ خان کے سیکورٹی گارڈز نے ان کے گرد گھیرا بنا لیا لیکن خاتون فین سب کو پیچھے دھکیل کر شاہ رخ خان کے قریب پہنچنے میں کامیاب ہوگئی۔ رش اور خاتون کے دھکے کے باعث شاہ رخ خان توازن کھو بیٹھے تاہم انہوں نے فوری خود کو سنبھال کر گرنے سے بچایا۔

شاہ رخ خان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اسے خوف زدہ کرنے والا تجربہ قرار دیا جبکہ کچھ کا کہنا تھا کہ مداحوں کو اسٹارز کی سلامتی اور ان کی پرائیوسی کا خیال رکھنا چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں