الیکشن کمیشن جعلی حکومت کے اشاروں پر چل رہا ہے مشیر اطلاعات پختونخوا

چیف الیکشن کمشنرنے ریاستی ادارے کوسیاسی جماعت میں بدل دیا، ریاستی ادارے کے سیاسی فیصلے ملک کیلیے بھیانک ہیں، بیرسٹرسیف


ویب ڈیسک September 26, 2024
(فوٹو: فائل)

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن جعلی حکومت کے اشاروں پر چل رہا ہے۔


اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن بہانے ڈھونڈنے کے لیے اجلاس پر اجلاس بلا رہا ہے۔ الیکشن کمیشن آئیں بائیں شائیں کرنے کے بجائے نوٹی فکیشن جاری کرکے اعلیٰ عدلیہ کے حکم کی تعمیل کرے۔


انہوں نے کہا کہ تاخیری حربے استعمال کرنے پر الیکشن کمشنر توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں۔ الیکشن کمشنر آئین سے متصادم فیصلے کرنے پر آرٹیکل 6 کے بھی مرتکب ہوئے ہیں۔ الیکشن کمیشن جعلی حکومت کے اشاروں پر چل رہا ہے۔


بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ مینڈیٹ چور حکومت چند سانسیں لینے کے لیے ریاستی اداروں کی ساکھ کو داؤ پر لگا رہی ہے۔ چیف الیکشن کمشنر نے ریاستی ادارے کو ایک سیاسی جماعت میں بدل دیا ہے۔ ریاستی اداروں کے سیاسی فیصلے ملک کے لیے بھیانک ہوتے ہیں۔ فارم 47 کی حکومت نے ہر ادارے کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں