فٹنس مسائل کی بروقت تشخیص؛ پی سی بی کا ایک اور تقرری کا فیصلہ

ویب ڈیسک  جمعرات 26 ستمبر 2024
بورڈ نے اسپورٹس میڈیسن کیلئے 10 اکتوبر تک درخواستیں جمع کرانے کا اشتہار دیدیا (فوٹو: فائل)

بورڈ نے اسپورٹس میڈیسن کیلئے 10 اکتوبر تک درخواستیں جمع کرانے کا اشتہار دیدیا (فوٹو: فائل)

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کرکٹرز کے فٹنس مسائل کی بروقت تشخیص کیلئے ایک اور تقرری کا فیصلہ کرلیا۔

انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کی سطح پر کرکٹرز کی تکلیف کی تشخیص میں مسائل کا سامنا رہا ہے اس لیے اب کنسلٹنٹ اسپورٹس میڈیسن کی تقرری کی فیصلہ کیا گیا ہے، جو کرکٹرز کے مسائل کی بروقت تشخیص، علاج اور ری ہیب کا ذمہ دار ہوگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کنسلٹنٹ اسپورٹس میڈیسن کی تلاش شروع کردی ہے جس کیلئے اشتہار بھی دے دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: عدالت کا پی سی بی کو کرکٹرز کی جرسی پر گیمبلنگ کی تشہیر نہ کرنے کا حکم

کنسلٹنٹ قومی اور ڈومیسٹک فزیوز اور ٹرینرز کے ساتھ رابطہ رکھ کر کھلاڑیوں کی فٹنس کو یقینی بنائے گا۔

کنسلٹنٹ کیلئے ایم بی بی ایس کی ڈگری کے ساتھ10 سالہ تجربے اسپورٹس کلچر کی سمجھ بوجھ اور فیصلہ کرنے کی صلاحیت کو عہدے کیلئے اہلیت قرار دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: ریڈ بال ٹیم کے ہائی پرفارمنس کوچ کیلئے اشتہار جاری

کنسلٹنٹ اسپورٹس میڈیسن کے عہدے کے خواہشمند امید وار 10 اکتوبر تک درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ پی سی بی کے ڈاکٹر سہیل سلیم کے مستعفی ہونے کے بعد سے ڈائریکٹر میڈیکل کا عہدہ خالی پڑا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔