ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کو رہا کرنے کا حکم

ندیم نانی والا کو گاڑی پر نمبر پلیٹ آئی کے 804 لگانے پر گرفتار کیا گیا تھا

عدالت نے ندیم نانی والا کی فوری رہائی کا حکم دیا:فوٹو:فائل

لاہور کی عدالت نے ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

کینٹ کچہری لاہور نے ٹک ٹاکر ندیم مبارک عرف ندیم نانی والا کو غیرقانونی نمبر پلیٹ آئی کے 804 لگانے کے مقدمے میں ڈسچارج کرتے ہوئے ملزم کی فوری رہائی کا حکم دیا۔


پولیس نے عدالت سے ندیم نانی والا کے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ملزم کے خلاف الزامات ثابت کرنے کے لیے کوئی شواہد موجود نہیں۔ ریکوری کا بیان بھی ریکارڈ پرموجود نہیں ہے۔ تفتیشی افسر کی ملزم کو جیل بھجوانے کی استدعا مسترد کی جاتی ہے۔

مزید پڑھیں: گاڑی پرجعلی نمبرپلیٹ آئی کے 804 لگانے والا ٹک ٹاکر ندیم نانی والا گرفتار

عدالت نے حکم دیا کہ گرفتار ملزم کو ڈسچارج کیا جاتا ہے اور ملزم کسی دوسرے مقدمے میں مطلوب نہیں تو اسے فوری رہا کیا جائے۔ ڈیفنس پولیس نے 24 ستمبر کو ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کو گاڑی پر آئی کے 804 نمبر پلیٹ لگانے پر گرفتار کیا تھا۔
Load Next Story