بھارتی باکسر کو شکست دیکر عثمان وزیر ویلٹر ویٹ ٹائٹل اپنے نام کرلیا

ویب ڈیسک  جمعرات 26 ستمبر 2024
پاکستان باکسر نے مسلسل 14ویں فتح سمیٹی (فوٹو: فائل)

پاکستان باکسر نے مسلسل 14ویں فتح سمیٹی (فوٹو: فائل)

پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے بھارت کے سلوام کو شکست دیکر ویلٹر ویٹ ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

تھائی لینڈ میں آج پاکستانی باکسر عثمان وزیر اور بھارت کے سلوام مدمقابل تھے، میچ سے قبل دونوں فائٹرز نے اپنا ویٹ کروایا اور تصاویر بنوائیں۔

بھارتی باکسر تیھلک سیل وام پاکستان کے عثمان وزیر کے 2 مکے بھی براداشت نہ کر سکے اور رنگ میں گر گئے جس کے بعد ٹیکنیکل بیناد پر انہیں فاتح قرار دے دیا گیا۔

مزید پڑھیں: 2 سالوں 3 باکسرز بیرون ملک سلپ؛ فیڈریشن صدر، سیکریٹری پر تاحیات پابندی

پہلے راؤنڈ کے شروع ہونے کے چند ہی سیکنڈ بعد عثمان کا زوردار مکا بھارتی باکسر سہ نہ سکے اور رنِگ میں بیٹھ گئے جس کے بعد ان کی سانس بحال ہی ہوئی تھی کہ عثمان نے ایک اور مکہ جڑ دیا جس پر بھارتی باکسر سنبھل نہ پائے اور صورتِ حال کو دیکھتے ہوئے ریفری نے عثمان وزیر کو ٹیکنیکل بیناد پر فاتح قرار دے دیا۔

26 سالہ عثمان وزیر کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے جبکہ وہ کیریئر میں مسلسل 14 فائٹس جیتنے کا اعزاز بھی رکھتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔