امیتابھ بچن کا فلم ’یارانہ‘ میں حقیقی بجلی کے جھٹکوں کے ساتھ رقص کا انکشاف

اس وقت کی محدود ٹیکنالوجی کی وجہ سے بجلی کی تاریں میرے جسم پر لپیٹ دی گئی تھیں، اداکار

فوٹو : فائل

بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے اپنی مشہور 1981 کی فلم 'یارانہ' کے دوران پیش آنے والے ایک حیرت انگیز واقعے کا انکشاف کیا ہے جس میں انہیں مشہور گانے 'سارا زمانہ حسینوں کا دیوانہ' کی شوٹنگ کے دوران اصل بجلی کے جھٹکوں کا سامنا کرنا پڑا۔

اپنے مشہور ٹی وی شو 'کون بنے گا کروڑپتی' میں گفتگو کرتے ہوئے امیتابھ بچن نے بتایا کہ کولکتہ کے نیٹاجی سبھاش چندر اسٹیڈیم میں اس گانے کی شوٹنگ کے دوران ان کے ملبوسات میں خاص برقی لائٹس استعمال کی گئیں جو ایک سوئچ بورڈ سے جڑی ہوئی تھیں۔


اس وقت کی محدود ٹیکنالوجی کی وجہ سے، تاریں ان کے جسم پر لپیٹ دی گئی تھیں، اور جیسے ہی بجلی کا کرنٹ دوڑا، انہیں حقیقی بجلی کے جھٹکے لگنے لگے، جنہوں نے انہیں غیر ارادی طور پر ناچنے پر مجبور کر دیا۔

امیتابھ بچن نے مزاحیہ انداز میں بتایا کہ کس طرح اس وقت کی پرانی ٹیکنالوجی نے انہیں جھٹکوں کے ساتھ رقص کرنے پر مجبور کیا اور وہ رقص کسی کوریوگرافی کے بجائے بجلی کے جھٹکوں کا نتیجہ تھا۔
Load Next Story