'دی گلاس ورکر': پاکستان کی پہلی اینیمیٹڈ فلم آسکر مقابلے کیلئے منتخب

ویب ڈیسک  جمعرات 26 ستمبر 2024
فوٹو : انسٹاگرام

فوٹو : انسٹاگرام

  کراچی: پاکستان کی انقلابی 2D ہینڈ ڈراون اینیمیٹڈ فلم ‘دی گلاس ورکر’ کو 2025 کے آسکر ایوارڈز میں ملک کی سرکاری نامزدگی کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔

فلم بین الاقوامی فیچر فلم کیٹیگری میں 97 ویں آسکرز میں مقابلہ کرے گی جو عثمان ریاض کی ہدایتکاری میں بنائی گئی ہے۔

عثمان ریاض نے انسٹاگرام پر اس خبر شیئر کرتے ہوئے اپنی خوشی اور تشکر کا اظہار کیا۔


View this post on Instagram

A post shared by Usman Riaz (@usmanoriaz)

فلم اس وقت پاکستان کے سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جا رہی ہے اور یہ پاکستان کی جانب سے پہلی ایسی فلم ہے۔

‘دی گلاس ورکر’ کی کہانی ایک نوجوان شیشہ بنانے والے کے گرد گھومتی ہے جو جنگ اور سیاسی انتشار کے درمیان محبت اور زندگی کے اتار چڑھاؤ کا سامنا کرتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔