پی آئی اے ہیڈ آفس میں نجکاری کے خلاف احتجاج

ویب ڈیسک  جمعرات 26 ستمبر 2024
پیپلزیونٹی نے احتجاج کیا—فوٹو: اسکرین گریب

پیپلزیونٹی نے احتجاج کیا—فوٹو: اسکرین گریب

  کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے ہیڈآفس میں قومی ایئرلائن کی نج کاری کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

پی آئی اے کی نج کاری کے معاملے پر پی آئی اے کی سی بی اے پیپلز یونٹی کی جانب سے ہیڈآفس میں قومی ائیرلائن کی نجکاری کے خلاف احتجاج  اور نعرے بازی کی گئی۔

پی آئی اے سی بی اے پیپلز یونٹی کے صدر ہدایت اللہ خان کی سربراہی میں ملازمین نے نعرے بازی کی اور مظاہرین نے پی آئی اے نج کاری نامنظور کے نعرے لگائے۔

مظاہرین نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری کسی صورت منظور نہیں ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔