پی آئی اے ہیڈ آفس میں نجکاری کے خلاف احتجاج

پی آئی اے سی بی اے پیپلز یونٹی کے صدر ہدایت اللہ خان کی سربراہی میں ملازمین نے نعرے بازی کی

پیپلزیونٹی نے احتجاج کیا—فوٹو: اسکرین گریب

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے ہیڈآفس میں قومی ایئرلائن کی نج کاری کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

پی آئی اے کی نج کاری کے معاملے پر پی آئی اے کی سی بی اے پیپلز یونٹی کی جانب سے ہیڈآفس میں قومی ائیرلائن کی نجکاری کے خلاف احتجاج اور نعرے بازی کی گئی۔


پی آئی اے سی بی اے پیپلز یونٹی کے صدر ہدایت اللہ خان کی سربراہی میں ملازمین نے نعرے بازی کی اور مظاہرین نے پی آئی اے نج کاری نامنظور کے نعرے لگائے۔

مظاہرین نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری کسی صورت منظور نہیں ہے۔
Load Next Story