اسرائیل کی غزہ کے اسکول پر وحشیانہ بمباری 15 فلسطینی شہید
اسرائیلی فوج نے جبالیہ کے اسکول پر بمباری کی
اسرائیلی فوج نے جبالیہ میں ایک اسکول پر شدید بمباری کی جس کے نتیجے میں 15 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ میں حفصہ فلوجیہ اسکول کو نشانہ بنایا۔ اس اسکول کے پناہ گزین کیمپ میں سیکڑوں فلسطینی خواتین اور بچوں نے پناہ لی ہوئی تھی۔
اسرائیلی بمباری نے ہر طرف تباہی مچادی۔ لاشوں کے چھیچھڑے اُڑ گئے۔ خواتین اور بچوں کی چیخوں سے قیامت صغریٰ کا منظر تھا۔ امدادی کاموں کے لیے جانے والی ایمبولینسوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ جبالیہ کے اسکول میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی گئی اور حملے سے پہلے انتباہ بھی جاری کیا گیا تھا۔
فلسطینی وزارت صحت نے اسرائیلی بمباری میں 15 افراد کے شہید اور 40 سے زائد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی۔ جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔
یاد رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 44 ہزار کے قریب پہنچ گئی جب کہ 98 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔