پاکستان جی ایس پی پلس سے متعلق بین الاقوامی کنونشنز کو نافذ کرنے کیلیے پُرعزم ہے وزیراعظم

شہبازشریف سے جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر یورپی کمیشن کی صدرارسلا وان ڈیر لیین کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

فوٹو: ایکسپریس

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لیین سے ملاقات میں کہا کہ پاکستان جی ایس پی پلس سے متعلق بین الاقوامی کنونشنز کومکمل طور پر نافذ کرنے کیلیے پُرعزم ہے۔

وزیراعظم ہاؤس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیراعظم محمد شہبازشریف سے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس کے موقع پر یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لیین نے ملاقات کی۔ بات چیت میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے ارسلا وان ڈیرلیین کو یورپی کمیشن کی دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور یورپی یونین کے مفادات کو آگے بڑھانے کے لیے ان کے کوششوں کو سراہا۔


وزیراعظم نے مشترکہ اہداف کو آگے بڑھانے کے لیے مسلسل بات چیت اور تعاون کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے یورپی یونین کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

جی ایس پی پلس اسکیم پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان جی ایس پی پلس سے متعلق بین الاقوامی کنونشنز کو مکمل طور پر نافذ کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔

وزیر اعظم اور یورپی کمیشن کے صدر کے درمیان یہ ملاقات عالمی امور پر باہمی مفادات اور تعاون پر فعال روابط اور تعاون کی عکاسی کرتا ہے۔
Load Next Story