وفاقی دارالحکومت میں جلسے یا عوامی احتجاج پر پابندی ہے ضلعی انتظامیہ

نئے قانون کے تحت شہر کے کسی بھی مقام پر احتجاج قانونی طور پر جرم ہے، انتظامیہ


ویب ڈیسک September 26, 2024
ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا کہ نئے قانون کے تحت شہر اقتدار میں احتجاج نہیں کیا جاسکتا—فوٹو: فائل

وفاقی دارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ نے کہا ہے کہ شہر میں جلسے، جلوس یا عوامی احتجاج پر پابندی عائد ہے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر اقتدار میں احتجاج، مظاہرے یا عوامی اجتماع کے معاملے وضاحت جاری کردی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ شہر اقتدار میں تمام قسم کے جلسے، جلوس یا عوامی اجتماع پر پابندی عائد ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نئے قانون کے تحت ضلعی انتظامیہ کی اجازت سے صرف سنگجانی کے مقام پر اکٹھا ہوا جاسکتا ہے، نئے قانون کے تحت شہر کے کسی بھی مقام پر احتجاج قانونی طور پر جرم ہے۔

ضعلی انتظامیہ نے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی لہٰذا شہریوں سے گزارش ہے کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کا حصہ ہرگز نہ بنیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں