ہندو تہوار پر ڈبکیاں لگانے کے دوران 37 بچوں سمیت 46 افراد ڈوب گئے

ویب ڈیسک  جمعرات 26 ستمبر 2024
ڈوبنے کے واقعات ریاست بہار کی مختلف ندیوں، دریاؤں اور تالابوں میں پیش آئے

ڈوبنے کے واقعات ریاست بہار کی مختلف ندیوں، دریاؤں اور تالابوں میں پیش آئے

پٹنہ: بھارتی ریاست بہار میں ہندوؤں کے تہوار جیوت پتریکا کی انجام دہی کے دوران صرف 2 دن میں 46 افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈوبنے کے واقعات ریاست بہار کی مختلف ندیوں، دریاؤں اور تالابوں میں پیش آئے۔ جہاں بارش اور سیلاب کے باعث پانی چڑھا ہوا ہے۔

یہ تہوار بہار سمیت اترپردیش اور جھاڑ کھنڈ سمیت نیپال میں بھی بچوں کی حفاظت کے لیے منایا جاتا ہے اور اس تہوار میں پانی میں ڈبکیاں لگوائی جاتی ہیں۔

ریاست بہار کی حکومت نے لواحقین کے لیے فی کس 4 لاکھ بھارتی روپے امدادی رقم کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں اس تہوار پر ہر سال درجنوں افراد ڈوب جاتے ہیں۔ گزشتہ برس بھی صرف ایک دن میں 22 افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔