ماہرہ خان نے شاہ رخ خان سے ملنے والی اہم نصیحت مداحوں سے شیئر کر دی

ویب ڈیسک  جمعرات 26 ستمبر 2024
فوٹو : فائل

فوٹو : فائل

  کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرتے ہوئے ملنے والی نصیحت کے بارے میں اپنے مداحوں کو آگاہ کیا۔

حال ہی میں ماہرہ خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک سوال و جواب سیشن رکھا، جس میں انہوں نے مداحوں کی جانب سے کیے گئے دلچسپ سوالات کے جوابات دیے۔

dfssdasfd

ایک بھارتی مداح نے ماہرہ سے سوال کیا کہ فلم رئیس میں شاہ رخ خان کے ساتھ کام کر کے کیا سیکھا؟ اس پر ماہرہ نے جواب دیا، ’زندگی میں خوشیوں کو آنے کا ایک موقع دو۔‘

ایک اور سوال میں، ماہرہ خان سے ان کے پسندیدہ ساتھی اداکار کے بارے میں پوچھا گیا، جس پر انہوں نے کہا کہ انہیں احمد علی اکبر کے ساتھ کام کرنا بے حد اچھا لگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔