ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں 4 کروڑ 66 لاکھ ڈالرز کا اضافہ

مجموعی ذخائر 14 ارب 87 کروڑ 31 لاکھ ڈالر کی حد پر ریکارڈ کئے گئے، اسٹیٹ بینک


Business Reporter September 26, 2024
فوٹو: فائل

زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتہ کے دوران 4 کروڑ 66 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق 20 ستمبر کے اختتام تک مجموعی ذخائر 14 ارب 82 کروڑ 65 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 14 ارب 78 کروڑ 31 لاکھ ڈالر کی حد پر ریکارڈ کئے گئے۔

مرکزی بینک کے ذخائر میں 2 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد مرکزی بینک کے ذخائر 9 ارب 50 کروڑ 96 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 9 ارب 53 کروڑ 36 لاکھ ڈالر ریکارڈ کئے گئے۔

اسی طرح کمرشل بینکوں کے ذخائر 2 کروڑ 26 لاکھ ڈالربڑھنے سے 5 ارب 31 کروڑ 69 لاکھ ڈالر سے 5 ارب 33 کروڑ 95 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔