ملکی وے کہکشاں کی نئی تفصیلی تصاویر جاری

یہ نقشہ تقریباً دو لاکھ تصاویر سے بنایا گیا ہے


ویب ڈیسک September 27, 2024

سائنس دانوں نے اب تک کے بنائے گئے تفصیلی انفرا ریڈ نقشے کے حصے کے طور پر لی گئی ملکی وے کی نئی تصاویر جاری کر دیں۔

یہ نقشہ تقریباً دو لاکھ تصاویر سے بنایا گیا ہے جن کو گزشتہ 13 برسوں کے دوران عکس بند کیا گیا اور پرت در پرت تصاویر کو رکھ نقشہ تشکیل دیا گیا۔

یورپین سدرن آبزرویٹری (ای ایس او) کی VISTA ٹیلی اسکوپ سے لی گئیں ان تصاویر نے سائنس دانوں کو ملکی وے کے اندرونی علاقوں کا مزید درست تھری ڈی منظر پیش کیا ہے۔

(تصویر: ای ایس او) (تصویر: ای ایس او)

یہ خطے پہلے بھاری خلائی غبار کی وجہ سے چھپے ہوئے تھے۔

شائع کی گئی تصاویر ایک وسیع نقشے کے اسنیپ شاٹس ہیں جو ڈیڑھ ارب سے زائد اِجرامِ فلکی رکھتے ہیں۔ یہ تعداد ای ایس او کے 2012 میں شائع کیے گئے نقشے سے تقریباً 10 گُنا زیادہ ہے۔

یہ بڑا ڈیٹا سیٹ 500 ٹیرا بائٹس کے ڈیٹا سے ترتیب دیا گیا ہے جو کہ 8600 مکمل چاندوں کے برابر آسمان کے حصے پر محیط ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں