افغان صدارتی انتخاب کا شکست خوردہ امیدوار بھی حکومت کا حصہ ہوگا امریکا
متحدہ حکومت کی تشکیل پرعبداللہ عبداللہ اور اشرف غنی کو راضی کرنے میں امریکا نے اہم کردار ادا کیا۔ حکام
امریکا نے ایک بار پھر واضح کردیا ہے کہ افغانستان میں متحدہ حکومت تشکیل دی جائے گی جس میں شکست خوردہ امیدوار کو بھی شامل کیا جائے گا۔
واشنگٹن میں امریکی حکام نے غیر ملکی خبررساں ادارے سے گفتگو میں کہا کہ متحدہ حکومت کی تشکیل پرعبداللہ عبداللہ اور اشرف غنی کو راضی کرنے میں امریکا نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جیتنے والا امیدوار متحدہ حکومت تشکیل دے گا تاہم حکومت کی تشکیل کی دیگر جزیات کو ابھی حتمی شکل دی جارہی ہے اور اس کے لئے کچھ طریقہ کار طے کر لیا گیا تاہم ابھی کئی معاملات طے ہونا باقی ہیں۔
امریکی حکام کا مزید کہنا تھا کہ وزیر خارجہ جان کیری کی کابل میں شٹل ڈپلومیسی کی نتیجے میں دونوں امیدوار متحدہ حکومت پر تیار ہوئے ہیں جس سے افغانستان کو ایک نئے بحران سے نکال کر دوبارہ متحد کیا جاسکےگا۔ انہوں نے دونوں رہنماؤں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ کو اپنی اپنی ذمہ داریوں کا ادراک ہوگیا ہے۔
واضح رہے کہ افغان الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخابات کے ابتدائی نتائج میں اشرف غنی کو کامیاب قرار دیا تھا تاہم ان کے حریف عبداللہ عبداللہ نے دھاندلی کے الزامات لگا کر انتخابات کے نتائج کو مسترد کردیا تھا جس کے بعد افغانستان میں عبداللہ عبداللہ کے حامیوں نے زبردست احتجاج کیا جس سے ایک نئے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا تھا تاہم اب امریکی وزیر خارجہ جانی کیری کی کوششوں سے دونوں امیدوار متحدہ حکومت کی تشکیل پر رضامند ہوگئے ہیں۔