دنیا کی سب سے بڑی ٹوپی بنانے کا ریکارڈ

جوشوا نے یہ ریکارڈ 17 فٹ اور 9.5 انچ لمبی کیپ پہن کر قائم کیا

امریکی شخص نے دنیا کی سب سے بڑی ٹوپی بنا کر عالمی ریکارڈ بنانے کا درینہ خواب پورا کر لیا۔

امریکی ریاست پینسلوینیا سے تعلق رکھنے والے جوشوا کیسر متعدد برسوں تک ناکامی کا سامنا کرنے کے بعد بالآخر 17 فٹ اور 9.5 انچ لمبی کیپ پہن کر گینیز ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا۔


جوشوا کیسر نے گینیز ورلڈ ریکارڈز کو بتایا کہ وہ گینیز ورلڈ ریکارڈز کی ویب سائٹ براؤز کر رہے تھے تب ان کی نظر ایک تصویر پر پڑی جس میں ایک شخص بڑی سی ٹوپی اپنے سر پر سجائے ہوا تھا، جو دنیا کی سب سے بڑی ٹوپی تھی۔

وہ شخص اوڈیلن اوزیر تھا جس نے یہ ریکارڈ 2018 میں 15 اور 9 انچ بڑی ٹوپی پہن کر یہ ریکارڈ بنایا تھا۔
Load Next Story