بلوچستان سے پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا
پشین کے 30 ماہ کے بچے کو پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی، رواں سال میں اب تک بلوچستان سے پولیو کے 15 کیسز سامنے آچکے ہیں
بلوچستان کے ضلع پشتین میں 30 ماہ کے بچے کو پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق بلوچستان سے ایک اور پولیو کیس رپورٹ ہوا، ضلع پشین کے 30 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔
قومی ادارہ صحت کے مطابق بچے میں پولیو وائرس کی قسم وی پی وی 1 کی تصدیق ہوئی ہے، اس کیس کے ساتھ بلوچستان سے رپورٹ ہونے والے پولیو کیسز کی تعداد 15 تک پہنچ گئی ہے۔
محکمہ صحت نے ایک بار پھر والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو ہر مہم میں پولیو کے قطرے پلوائیں کیونکہ اس بیماری کا علاج پولیو کے قطروں کے علاوہ نہیں ہے۔