صرف چھٹی کے دن ورزش قلبی امراض کے خلاف کافی قرار

صرف چھٹی کے دن ورزش کرنا 200 سے زائد صحت کے مسائل کے خطرات میں کمی کے لیے کافی ہے، تحقیق


ویب ڈیسک September 27, 2024

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ ہفتے میں صرف چھٹی کے دن ورزش کرنا قلبی مرض، گردوں کے مسائل اور مٹاپے جیسے 200 سے زائد صحت کے مسائل کے خطرات میں کمی کے لیے کافی ہے۔

برطانیہ میں 90 ہزار کے قریب افراد (جو چھٹی کے دن تمام ورزشیں کیا کرتے تھے یعنی ویک اینڈ واریئر) پر کی جانے والی تحقیق میں معلوم ہوا کہ ان افراد کی صحت ہر وہی اثرات مرتب ہوئے جو ہفتہ بھر ورزش کرنے والوں کی صحت پر مرتب ہوئے تھے۔

جرنل سرکولیشن میں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا کہ ورزش کی مجموعی مقدار (فی ہفتہ 150 منٹ تجویز کردہ) ایک طرز پر کی جانے والی جسمانی سرگرمیوں سے زیادہ فائدہ رکھتی ہے۔

امریکا میں قائم میساچوسیٹس جنرل ہاسپٹل کے فیکلٹی ممبر ڈاکٹر شان خرشید کا کہنا تھا کہ جسمانی سرگرمی کئی بیماریوں کے خطرات کو متاثر کرنے کے لیے جانی جاتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس تحقیق میں واضح کیا گیا کہ ویک اینڈ وایئر سرگرمی صرف قلبی بیماریوں کے خطرات کو کم نہیں کرتی (جو کہ ماضی کی تحقیق میں بتائے گئے) بلکہ متعدد کیفیات بشمول گردوں کے دائمی عارضے سے لے کر مزاج کی خرابی تک سے نمٹنے میں مدد دیتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں