پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ، رواں برس مجموعی کیسز کی تعداد 23 ہوگئی

ویب ڈیسک  جمعرات 26 ستمبر 2024
ملک میں رواں برس رپورٹ ہونے والے پولیو کیسز کی رپورٹ 23 ہوگئی ہے—فوٹو: فائل

ملک میں رواں برس رپورٹ ہونے والے پولیو کیسز کی رپورٹ 23 ہوگئی ہے—فوٹو: فائل

  اسلام آباد: خیبرپختونخوا (کے پی) کے ضلع کوہاٹ میں 10 ماہ کی بچی میں پولیو کی تشخیص ہوئی ہے، جس کے بعد رواں برس ملک میں رپورٹ ہونے والے مجموعی کیسز کی تعداد 23 ہوگئی ہے۔

نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر (ای او سی) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق رواں سال کا 23واں پولیو کیس خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ سے رپورٹ ہوا ہے اور پولیو لیبارٹری کے مطابق کوہاٹ میں 10 ماہ کی بچی پولیو سے متاثر ہوئی ہے۔

نیشنل ای او سی نے بتایا کہ 2024 میں اب تک خیبرپختونخوا میں رپورٹ ہونے والے پولیو کیسز کی تعداد 2 ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں رواں سال پولیو کا 15 واں کیس رپورٹ

بیان میں کہا گیا کہ پولیو وائرس کا تیزی سے پھیلاؤ بچوں کی صحت کے لیے مستقل خطرہ ہے، بچوں کو پولیو ویکسین کے ساتھ ساتھ حفاظتی ٹیکہ جات کا کورس بھی بروقت مکمل کروائیں۔

اس سے قبل گزشتہ روز نیشنل ای او سی نے کہا تھا کہ بلوچستان کے  ضلع  پشین سے  تعلق رکھنےو الے 30 ماہ کے بچے کے پولیو وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے، جس کے بعد رواں سال بلوچستان میں پولیو کیسز کی تعداد 15  اور ملک بھر سے رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 22 ہوگئی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔