ڈوین براوو تمام طرح کی کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے

ویسٹ انڈیز کے سابق آل راؤنڈر منگل کو سی پی ایل میچ کے دوران کمر کی انجری میں مبتلا ہوگئے تھے


ویب ڈیسک September 27, 2024
ڈیوین براوو اپنا آخری سی پی ایل میچ کھیلنے کے بعد میدان سے رخصت ہورہے ہیں (فوٹو: گیٹی امیجز)

ویسٹ انڈیز کے سابق آل راؤنڈر ڈوین براوو نے تمام طرح کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی تصدیق کر دی۔

ڈیوین براوو نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں کہا کہ میرا جسم مزید درد، ٹوٹ پھوٹ اور تناؤ برداشت نہیں کر سکتا اس لیے بھاری دل کے ساتھ باضابطہ طور پر ہر طرح کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کررہا ہوں۔

براوو نے ویسٹ انڈیز کے ٹی20 ٹورنامنٹ کیریبیئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل) کے جاری ایڈیشن سے قبل اعلان کیا تھا کہ یہ ان کا آخری ٹورنامنٹ ہوگا، وہ منگل کو سی پی ایل میچ کے دوران کمر کی انجری میں مبتلا ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیں: شکیب الحسن کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

واضح رہے کہ ڈوین براوو نے 2023 میں انڈین پریمیئر لیگ جبکہ 2021 میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لی تھی۔

انہوں نے اپنے ایک روزہ بین الاقوامی کیریئر میں 164 میچز کھیل کر 2968 رنز بنائے کے ساتھ ساتھ 199 وکٹ بھی حاصل کر رکھی ہیں، اس کے علاوہ ٹی ٹونٹی میچز میں بھی براوو نے 91 میچز کھیل کر 1255 رنز بنائے اور 77 وکٹیں حاصل کیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں