دائمی زخموں کے لیے مکڑی کا مصنوعی جال تیار
محققین کہ مطابق نئی ریشمی پٹیاں بائیو کمپیٹیبل اور بائیو ڈی گریڈایبل ہیں
سائنس دانوں نے مکڑی کا ایسا مصنوعی جال تیار کیا ہے جس کےمتعلق ان کا دعویٰ ہے کہ اس کو دائمی زخموں کے علاج کے لیے انتہائی مضبوط پٹیاں بنانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
چین کی نانجنگ ٹیک یونیورسٹی کے محققین کی جانب سے تیار کردہ ریشم کی پٹیاں تھری ڈی پرنٹنگ سیٹ اپ کا استعمال کرتے ہوئے آسانی سے گھمانے کے قابل ہیں، جبکہ کچھ طبی حالات کے علاج کو بہتر بنانے کے لئے کافی مستحکم بھی ہیں۔
محققین کی ٹیم نے اس نئے زخم کی ڈریسنگ کا تجربہ ایسے چوہوں پر کیا جن میں جوڑوں کی کمزوری اور ذیابیطس کی وجہ سے دائمی زخم تھے۔ تجربے میں زخموں کو روایتی پٹیوں کے مقابلے میں تیزی سے ٹھیک ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔
محققین کہ مطابق نئی ریشمی پٹیاں بائیو کمپیٹیبل اور بائیو ڈی گریڈایبل ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سائنس دانوں کو یقین ہے کہ مکڑی کا مصنوعی جال ایک درست اسپننگ اسٹریٹجی پر مبنی ہے جو اگلی نسل کے اسمارٹ مواد کی تعمیر اور ترمیم کے لئے ایک اعلی موثر طریقہ فراہم کرے گا۔