واپڈا کی سینٹرل ٹیسٹنگ لیبارٹری میں ٹرائی ایکسل مشین فعال
اس کے ذریعے بڑے ڈیموںاور ہائیڈل پاور پراجیکٹ کی فاؤنڈیشن کیلیے راک (Rock) کی جیو ٹیک ٹیسٹنگ کی جاتی ہے
واپڈا کی سینٹرل میٹریل ٹیسٹنگ لیبارٹری میں لارج سکیل ٹرائی ایکسل مشین (Triaxial Machine) کو فعال کر دیا گیا۔
یہ پاکستان میں اپنی نوعیت کی سب سے بڑی ٹرائی ایکسل مشین ہے۔ اسے ٹیکنیکل سروسز ڈویژن واپڈا نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے تکنیکی اشتراک سے فعال کیا ہے۔ اس کے ذریعے بڑے ڈیموںاور ہائیڈل پاور پراجیکٹ کی فاؤنڈیشن کیلیے راک (Rock) کی جیو ٹیک ٹیسٹنگ کی جاتی ہے۔
اس حوالے سے بریفنگ میں شرکت کے لیے چیئرمین واپڈا انجینئر لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی (ریٹائرڈ) اور وائس چانسلر یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر نے سینٹرل میٹریل ٹیسٹنگ لیبارٹری کا دورہ کیا۔ چیئرمین نے وائس چانسلر کے ہمراہ راک مکینیک (Rock Mechanic) لیب، سوائل مکینیک(Soil Mechanic) لیب اور سیمنٹ اینڈ کنکریٹ لیب کا دورہ کیا اور میٹریکل ٹیسٹنگ کی سہولیات کا جائزہ لیا۔
انھوں نے انجینئرنگ یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لارج سکیل ٹرائی ایکسل مشین فعال بنانے پر ٹیکنیکل سروسز ڈویڑن واپڈا کی تعریف کی۔انھوں نے اپنی ترجیحات کا ذکر کرتے ہوئے کہا سینٹرل لیبارٹری کی موجودہ مشینری کو فعال بنانے کے ساتھ نئی ٹیسٹنگ مشینری کااضافہ کیا جا رہا ہے تاکہ بڑے منصوبوں کی تعمیر میں استعمال میٹریل کو ٹیسٹنگ کے لیے باہر بھیجنے کے بجائے پاکستان میں ہی موجودہ جدید سہولیات کے ذریعے جانچا جا سکے۔
یو ای ٹی لاہور کے وائس چانسلر نے منصوبوں کی تعمیر میں تحقیق اور مہارت کو فروغ دینے میں تعلیمی اداروں اور صنعت کے باہمی روابط کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے کہا اس مقصد کے لیے واپڈا کے ساتھ اشتراک عمل کے خواہاں ہیں۔ چیئرمین واپڈا اور وائس چانسلر نے یونیورسٹی میں واپڈا چیئر کے قیام اور واپڈا آفیسرز اور سکالرز کے لیے ایم ایس کی سطح پر نصاب متعارف کرانے پر تبادلہ خیال کیا۔