اصل مسئلہ ملکی معیشت کے خراب ہونے کا ہے، مصطفی کمال

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 27 ستمبر 2024
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

  کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر رہنما مصطفی کمال نے کہا ہے کہ اصل مسئلہ ہمارے ملک کی معیشت کے خراب ہونے کا ہے، منافقت ختم نہیں کرو گے تو ہمارا نظام ٹھیک نہیں ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے جامعہ کراچی میں آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام ہفتہ طلبا کے موقع پر’’جشنِ اْردو‘‘ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مصطفی کمال نے کہاکہ اس ملک کو ہم اسلامی جمہوریہ پاکستان کہتے ہیں جبکہ پاکستانی قوم 78 ہزار ارب کی قرضدار ہیں اور اس قرض پر ہم اس سال تقریباً ساڑھے 9 ہزار ارب روپے سود دے رہے ہیں جو کہ ہماری پورے بجٹ کا52 فیصد ہے۔

جامعہ کراچی میں جشن اْردو فیسٹیول کا آخری روز قوالی اور مشاعرے کے ساتھ اختتام پزیر ہوگیا، مصطفٰی کمال، فاروق ستار اور امین الحق نے شرکت کی اور طلبہ کی کاوشوں کو خوب سراہا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر میں غلط بات کرتا ہوں تو بتاؤ میں یہ باتیں اسمبلی میں کرتا ہوں تو کوئی کاؤنٹر نیریٹو نہیں کرتا۔

انھوں نے مزید کہا اس سوشل گیدرنگ والے ماحول سے نکل کر جب آپ ابھی واپس جائینگے تو اپ کو لوڈ شیڈنگ ملے گی ، گھر پر پینے کا پانی نہیں ہوگا جس روڈ سے واپس جائیں گے مسائل ہونگے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔