- جنگ بند نہیں ہو گی، نیتن یاہو نے صاف انکار کر دیا
- توشہ خانہ 2، عمران، بشریٰ پر 2 اکتوبر کو فرد جرم لگے گی
- اگست کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ چارجزجولائی کی نسبت 20 پیسے فی یونٹ کم ہوںگے، نیپرا
- موسمیاتی تبدیلی، آئی ایم ایف سے مزید ڈیڑھ ارب ڈالر کی درخواست
- پا کستان معاشی بحالی راستے پر گامزن ، شہبازحکومت سے گہرے تعلقات، ڈونلڈ لو
- یکم اکتوبر کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 روپے فی لیٹر تک کمی متوقع
- آئی ایم ایف کا بیل آؤٹ پیکج، پاکستان کو1 ارب ڈالر کی قسط جاری کر دی
- بھارت 5 اگست کے یکطرفہ اقدامات واپس لے، او آئی سی کشمیر رابطہ گروپ
- بالآخر ہر معاملے کا حل پارلیمان سے ہی آنا ہے، خرم دستگیر
- سرمایہ کاری کیلیے 100 سے زائد منصوبے تیار کرنے کا فیصلہ، سیکریٹری ایس آئی ایف سی
- اندازہ ہے کہ 2024 کو کون حمایت یافتہ تھا، جاوید لطیف
- خانکی انڈر پاس کھولا گیا تو بڑا سیلاب آ جائے گا، وزیر آبپاشی سندھ
- ’’آئی ایم ایف سے قرض ملنے کو خوشخبری کہا جا رہا ہے‘‘
- اصل مسئلہ ملکی معیشت کے خراب ہونے کا ہے، مصطفی کمال
- واپڈا کی سینٹرل ٹیسٹنگ لیبارٹری میں ٹرائی ایکسل مشین فعال
- ڈوین براوو تمام طرح کی کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے
- نیویارک سٹی کے میئر پر رشوت لینے کے الزامات پرفرد جرم عائد
- کراچی: نامعلوم سمت سے آنے والی گولی سے کم سن بچہ شدید زخمی
- مولوی سیاست نہ کرے بس ن لیگ، پی پی کو اس کی اجازت ہے، فضل الرحمان
- کراچی: مبینہ مقابلے میں زخمی سمیت دو ڈاکو گرفتار
بھارت 5 اگست کے یکطرفہ اقدامات واپس لے، او آئی سی کشمیر رابطہ گروپ
نیویارک: او آئی سی رابطہ گروپ نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارت سے پانچ اگست کے یکطرفہ اقدامات کو واپس لینے، مظالم بند کرنے ، اقوام متحدہ، اوآئی سی، انسانی حقوق کی تنظیموں اور بین الاقوامی میڈیا کو مقبوضہ کشمیر تک رسائی دینے اور کشمیریوں کوسلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
نیویارک میں او آئی سی رابطہ گروپ کے اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیاگیا ہے، جس میں جموں و کشمیر کے عوام کے حق خودارادیت کی توثیق کی گئی ہے۔
او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کی زیر صدارت ہونے والے اس اجلاس میں رکن ممالک کے وزرا اور سینئر حکام نے شرکت کی، جہاں انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹس بھی پیش کی گئیں۔
اجلاس میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اعلامیہ میں 5 اگست 2019 کو ہندوستان کے غیر قانونی اقدامات کو مسترد کرنے کا اعادہ کیا گیا۔
رابطہ گروپ نے بھارتی سپریم کورٹ کے 11 دسمبر 2023 کے فیصلے کو بھی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی متنازعہ حیثیت میں تبدیلی کے لئے ملکی قانون سازی اور عدالتی فیصلوں کا استعمال نہیں کیا جا سکتا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔