چیمپئینز کپ؛ اسٹارز کے بغیر ایونٹ کا دوسرا ایلیمنیٹر آج کھیلا جائے گا

انگلینڈ کے خلاف سیریز کے باعث اسٹار کھلاڑیوں کے بغیر چیمپئینز ون ڈے کپ کا دوسرا ایلیمنیٹر مارخورز اور لائنز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

انگلینڈ سے پہلے ٹیسٹ کیلئے منتخب شدہ کھلاڑیوں کو ایونٹ سے دستبردار کرا لیا گیا ہے، ابتدائی راؤنڈ میں مارخورز سب سے زیادہ 38 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر رہے، مارخورز نے 4 میں سے 3 میچز میں کامیابی پائی جبکہ ایک میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، لائنز 12 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہے، ٹیم نے 4 میں سے صرف ایک میچ جیتا جبکہ 3 میں شکستوں کا سامنا کرنا پڑا۔

چیمپئینز کپ کے ابتدائی راؤنڈ میں لائنز نے مارخورز کے خلاف 35رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔

مزید پڑھیں: “چیمپئینز کپ کا فائدہ کیا، پرفارمرز کو اسکواڈ کا حصہ ہی نہ بنایا گیا”

ایونٹ میں پینتھرز کے عثمان خان 259 رنز کے ساتھ ٹاپ پر ہیں،اسٹالینز کے طیب طاہر 249 رنز کے ساتھ دوسرے جبکہ مارخورز کے کامران غلام 248 رنز بنا کر تیسرے نمبر پر ہیں۔ اسٹالینز نے ڈولفنز کے خلاف سب سے زیادہ 174 رنز کے ساتھ فتح حاصل کی، صائم ایوب کوسب سے بڑی 156 رنز کی اننگز کھیلنے کا اعزاز حاصل ہے، کامران غلام115رنز بنا کر دوسرے نمبر پر رہے۔

مزید پڑھیں: کامران غلام کو انگلینڈ کے خلاف اسکواڈ سے کیوں ڈراپ کیا گیا؟ فینز سیخ پَا

واضح رہے کہ دوسرا ایلیمنیٹر میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں شروع ہوگا۔