جنید جمشید کی مغفرت کیلیے دعا مانگتے دیکھ کرشوہر سے متاثر ہوئی، ثنا خان

ویب ڈیسک  جمعـء 27 ستمبر 2024
ثنا خان نے مفتی انس سے شادی کے بعد شوبز سے علیحدگی اختیار کرلی تھی:فوٹو:فائل

ثنا خان نے مفتی انس سے شادی کے بعد شوبز سے علیحدگی اختیار کرلی تھی:فوٹو:فائل

 ممبئی: بالی ووڈ کی سابق اداکارہ ثںا خان نے کہا ہے کہ میرے شوہر جنید جمشید کی مغفرت کے لیے دعائیں کرتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں بالی ووڈ کی سابق اداکارہ ثنا خان کا کہنا تھا کہ اپنے شوہرمفتی انس کو جنید جمشید کے لیے مغفرت کی دعائیں کرتے دیکھ کر ان سے متاثر ہوئی تھی۔ مفتی انس کو جنید جمشید کے لیے دعائیں کرتے دیکھ کر سوچا کہ یہ اپنے دوست کے لیے کتنے مخلص ہیں۔

ثنا خان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے اپنے بارے میں سوچا کہ کیا میرا کوئی ایسا دوست ہے جو میری مغفرت کے لیے بھی ایسی دعائیں کرے جس کا جواب مجھے نفی میں ملا۔ میں بھی اپنی زندگی میں ایسا شخص چاہتی تھی جو میرے لیے بھی دل سے اور خلوص سے دعائیں کرے۔ شوہر کی جنید جمشید کی مغفرت کے لیے کی گئی دعاؤں نے مجھے بہت متاثرکیا۔

سابق اداکارہ ثنا خان نے 2020 میں مفتی انس سے شادی کے بعد شوبز چھوڑ دیا تھا۔ ثنا خان اور مفتی انس کے گھر2023 میں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام انہوں نے طارق جمیل رکھا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔