شدید تنقید کے بعد کامران غلام ریزرو کھلاڑیوں میں شامل کرلیے گئے

ویب ڈیسک  جمعـء 27 ستمبر 2024
دونوں کرکٹرز ڈومیسٹک میچز کھیلنا جاری رکھیں گے، بورڈ  (فوٹو: ایکسپریس ویب)

دونوں کرکٹرز ڈومیسٹک میچز کھیلنا جاری رکھیں گے، بورڈ (فوٹو: ایکسپریس ویب)

انگلیںڈ کیخلاف 3 میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کیلئے 2 ریزرو کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کرنے کا اعلان کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف 3 میچز کی سیریز کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کے علاوہ 2 ریزرو کھلاڑیوں میں کامران غلام اور محمد علی بھی شامل ہیں۔

بورڈ کا کہنا ہے کہ دونوں کرکٹرز ڈومیسٹک میچز کھیلنا جاری رکھیں گے تاکہ ضرورت پڑنے پر تیار رہیں۔

مزید پڑھیں: پاک انگلینڈ سیریز؛ قومی ٹیم کا اعلان ہوگیا

قبل ازیں فیصل آباد میں جاری چیمپئینز ون ڈے کپ میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے والے کامران غلام کو انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے ڈراپ کرنے پر بورڈ کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: کامران غلام کو انگلینڈ کے خلاف اسکواڈ سے کیوں ڈراپ کیا گیا؟ فینز سیخ پَا

کامران غلام بنگلادیش کیخلاف ہوم سیریز میں اسکواڈ کا حصہ تھے۔

انگلیںڈ کیخلاف پاکستان کا 15 رکنی اسکواڈ:

کپتان شان مسعود، نائب کپتان سعود شکیل، اسکواڈ میں عامر جمال، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، بابر اعظم، میر حمزہ ، محمد ہریرہ، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، نسیم شاہ، نعمان علی، صائم ایوب، سلمان علی آغا، سرفراز احمد (وکٹ کیپر) اور شاہین شاہ آفریدی بھی شامل ہیں۔

ریزرو کھلاڑیوں میں:

کامران غلام اور محمد علی

مزید پڑھیں: “چیمپئینز کپ کا فائدہ کیا، پرفارمرز کو اسکواڈ کا حصہ ہی نہ بنایا گیا”

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 7 سے 28 اکتوبر تک ہونیوالی تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 7 تا 11 اکتوبر ملتان، دوسرا ٹیسٹ 15 تا 19 اکتوبر ملتان جبکہ تیسرا اور آخری میچ 24 تا 28 اکتوبر راولپنڈی میں شیڈول ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔