- راولپنڈی؛ آن لائن جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث ملزم گرفتار
- کراچی؛ چالان کرنے پر ضلعی اور ٹریفک پولیس افسران کے درمیان جھگڑا
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی
- پاک انگلینڈ سریز؛ مہمان ٹیم کب پاکستان آئے گی؟
- پشاور؛ پی ٹی آئی کارکنوں سمیت 18 ملزمان 9 مئی مقدمات سے بری
- کینیڈی وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد ناکام؛ خطرہ ابھی ٹلا نہیں
- پی ٹی ایم رہنما علی وزیر پر تھری ایم پی او غیرقانونی قرار، ضمانت منظور
- وزیراعلی پنجاب کا مخدوش، خستہ حال عمارتوں میں قائم اسکولز سیل کرنے کا حکم
- اسرائیل کے لبنان پر فضائی حملے جاری؛ شہادتیں 700 سے زائد ہوگئیں
- بلوچستان سے 4 ہزار کلو چھالیہ کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
- چیمپئینز ٹرافی سے قبل روایتی حریفوں کے دو بڑوں کی ملاقات کا امکان
- سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ہلاک ایک اور افغان دہشتگرد کی شناخت
- سعودی عرب کی طرف سے عالمی اتحاد کے قیام کے اعلان کی تائید کرتے ہیں، پاکستان علماء کونسل
- صوابی دھماکے میں جاں بحق بچے کی نماز جنازہ ادا، زخمیوں کا علاج جاری
- شیزوفرینیا کے علاج کیلئے نئی دوا کی منظوری
- لنکن بیٹر نے بابراعظم کا 2 سال پرانا ریکارڈ برابر کردیا
- یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کے پرو وائس چانسلر کی برطرفی کا فیصلہ معطل
- راولپنڈی میں ڈینگی بے قابو ہوگیا، یومیہ درجنوں کیسز رپورٹ ہونے لگے
- زمین الاٹمنٹ میں بے قاعدگیاں،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر و اسسٹنٹ کمشنر کوعہدوں سے ہٹا دیا گیا
- لاہور ہائیکورٹ؛ نیب ترامیم کے صدارتی آرڈیننس کیخلاف درخواست سماعت کیلیے منظور
اے این ایف کارروائیوں میں 4 کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد
راولپنڈی: اے این ایف کی مختلف کارروائیوں میں 4 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کرلی گئی۔
ترجمان کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس کی ملک بھر میں انسداد منشیات اسمگلنگ کی کارروائیاں جاری ہیں، اسی سلسلے میں 6 مختلف آپریشنز میں 4 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 61 کلوگرام منشیات برآمد کرکے 2 خواتین سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ پر دبئی جانے والی 2 خواتین کے سامان سے 3.8 کلوگرام چرس برآمد کرلی گئی۔ اسی طرح چکلالہ (راولپنڈی) میں واقع کوریئر آفس میں برطانیہ سے بھیجے گئے پارسل سے 30 گرام ویڈ برآمد ہوئی جب کہ راولپنڈی میں کوریئر آفس میں اسکاٹ لینڈ سے بھیجے گئے پارسل سے 29 گرام ویڈ آئل برآمد کرلی گئی۔
اُدھر بادامی باغ لاری اڈا لاہور میں کارروائی کے دوران ملزم سے 4 کلوگرام آئس برآمد کی گئی۔ علاوہ ازیں علامہ اقبال ائرپورٹ لاہور پر نجی کارگو آفس میں پشاور سے بھیجے گئے پارسل سے 1.3 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔
چمن کے علاقے کلی ملک ولی کے غیرآباد علاقے میں چھپائی گئی 52 کلوگرام مارفین برآمد کی گئی۔
گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔